عمران خان پر اللہ کا ہاتھ ہے ، وفاقی وزیر اعجاز شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اوپر اللہ کا ہاتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے ضلع ننکانہ کے کونسل ہال میں مسیحی برادری کے مستحق افراد میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 1970 کے الیکشن کےسوا اپوزیشن نے ہر الیکشن کو غلط کہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اوپر اللہ کا ہاتھ ہے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک نےخود کہا کہ ان کے لیڈر

عمران خان ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہیں ۔ملک میں گیس کی کمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیس 10 فیصد کم ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود ایکسپوٹرز کو گیس دے رہےہیں۔