ان کی جرأت کیسے ہوتی ہے کہ یہ چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں؟ سہیل آفریدی

لاہور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے لاہور کے دورے کے دوسرے دن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اکرم عثمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے میاں اکرم عثمان کے اہل خانہ سے تفصیلی ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے مبینہ چھاپوں اور توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ تفسیلات کے مطابق میاں اکرم عثمان کی رہائش گاہ کے باہر اور فیملی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا غصہ ایک بار پھر دیکھنے کو ملا، انہوں نے پنجاب پولیس اور مقامی انتظامیہ کی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات کیسے ہوتی ہے کہ یہ اس طرح چادر اور چار دیواری کا مقدس حلف اور تقدس پامال کرتے ہیں؟ گھروں میں خواتین اور بچوں کی موجودگی کے باوجود اس طرح کے دھاوے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے دوسرے روز انہوں نے میاں اکرم عثمان کی فیملی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ “ان کی جرات کیسے ہوتی ہے کہ یہ چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ انہیں سیاسی ایکٹیویٹی کا اتنا… pic.twitter.com/88p3TspZWi
— Azam Malik (@azammaalik) September 15, 2026
سہیل آفریدی نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے رویئے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آتی کہ ان جعلی حکمرانوں کو اپوزیشن کی معمولی سیاسی ایکٹیوٹی یعنی سیاسی جلسہ جلوس یا ریلی سے آخر اتنا خوف کیوں ہوتا ہے؟ گرفتاریوں، پرچوں اور پولیس گردی سے تحریک انصاف کے کارکنان اور قیادت کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے اور وہ بنیادی آئینی حقوق و سیاسی آزادی کے لیے اپنا آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے، مزاحمت کے بغیر حل نہیں ہے۔
