ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے دوران بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود جبکہ بعض علاقوں میں گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
موسمی صورتحال کے باعث متعلقہ علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert