لیبیا : تیل کی پیداوار متاثر ،گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی پائپ لائن کا وال بند کردیا


لیبیاباد (قدرت روزنامہ)لیبیا میں تیل کی پیداوار متاثر ہونے کی وجہ سے تیل انفرا اسٹرکچر کی حفاظت پر مامور پیٹرولیم فسیلیٹیز گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی ایک اہم پائپ لائن کا وال بند کردیا۔
خام تیل کی ایک اہم پائپ لائن کا وال بند کرنے سے2 آئل فیلڈز اور ایک پمپنگ اسٹیشن کی سرگرمیاں رک گئیں۔
لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن نے کہا ہے کہ اگر سپلائی بند رہی تو وہ مکمل بندش کا اعلان کرسکتی ہے، جبکہ پیٹرولیم فسیلیٹیز گارڈز نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تیل کی پیداوار میں مزید کمی کی جائے گی۔
گارڈز کا مطالبہ ہے کہ انہیں مالی اور انتظامی طور پر نیشنل آئل کارپوریشن کے ماتحت کر دیا جائے۔
دوسری جانب سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert