کھیل

پی ایس ایل سیون پر خطرات منڈلانے لگے، وزیراعلیٰ سندھ کی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد محدود رکھنے کی تجویز

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کیسز میں بڑھتے ہوئے اضافے سے پی ایس ایل سیون پر خطرات منڈ لانے لگے۔اس حوالے سے پی سی بی کے حکام پیر کو این سی اوسی سے مشاورت کریں گے اور نئی گائیڈ لائن کا تعین کریں گے،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی نے بھی پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
پنجاب حکومت بھی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے، پنجاب حکومت پر بھی تماشائیوں کی تعداد کم کرنے کا دبائو ہے، جبکہ بغیر تماشائیوں کے پی ایس ایل میچز کرانے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا،موجودہ صورت حال سے پاکستان کر کٹ بورڈ کے حکام کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل کے بغیر کسی کورونا کیس کے انعقاد سے آ سٹریلین ٹیم کے مارچ میں پاکستان کے دوسرے کی امید بڑھ جائے گی۔دوسری جانب کر کٹ آ سٹریلیا کو بہانہ بناکر دورے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے کا موقع مل جائے گا۔پی سی بی کے حکام نے پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں ، آفیشلز کے لئے سخت ببل بنائے ہیں ۔

متعلقہ خبریں