پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر وزیر اعظم نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ہے . وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
کردیا .

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی . وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگی . اب اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایک بارپھر وزیر اعظم نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ہے . انہوں نے کہا کہ پچھلے 15 دن میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا
مگر حکومت نے صرف 2 فیصد اضافہ کیا . خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں