ن لیگ حکومت کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کو ناکام بنانے کے ہتھکنڈے


لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کو ناکام بنانے کے ہتھکنڈے سامنے آگئے۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے سیالکوٹ جس گھر میں رات کو رہنا تھا، اس گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہوزیراعلٰی سہیل آفریدی جہاں پر آئے ہیں، جس گھر میں انہوں نے رہنا تھا، اس کی گھر کی بجلی کاٹ دی گئی۔
پھر ہمارے جنریٹر کاٹ دیئے جاتے ہیں۔ بیٹریاں بھی گھر سے اٹھا کر لے گئے تاکہ یوپی ایس نہ چل سکے ۔ باقی سارے علاقے کی بجلی بھی بند کردی گئی۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قریب مسلح شخص کو سکیورٹی اسٹاف نے گرفتار کیا، جسکے پاس پستول تھا،مسلح شخص کا ٹارگٹ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تھے۔
وزیراعلیٰ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے، سیالکوٹ میں جہاں رہائش کا انتظام کیا گیا تھا، وہاں کی بجلی منقطع کردی گئی جبکہ جنریٹر بھی خراب کیے گئے۔ وزیر آباد میں وزیر اعلی سہیل آفریدی کے راستے میں ریلوے پھاٹک کو بند کرکے چابی ڈی پی او ساتھ لے گئے، پنجاب پولیس کی جانب سے کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند کروانا حکومت کے خوف اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،پنجاب پولیس نے پنجاب میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا کی ہے، پنجاب حکومت کے غیر قانونی اقدامات کھلی فسطائیت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں۔

WhatsApp
Get Alert