مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں اداکارہ کو باتھ روم میں امریکی گلوکار گویون کے گانے (Heartbreak Anniversary) پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی-
مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پرصارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہے-ثمرا اسحاق نامی اصارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ لگتا ہے پانی ختم ہوگیا اور موٹر چلانے میں دیر ہوگئی۔ مہوش نے لکھا کہ امیر لوگ بھی باتھ روم میں ڈانس کرتے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا بکواس ہے اور آخر آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟۔‘
جبکہ پاکستانی فنکاروں نے مہوش حیات کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا علیزے شاہ نے ویڈیو پر دل والے ایموجی بھیج کر اپنی پسندگی کا اظہار کیا اداکارہ متھیرا نے مہوش حیات کو ’سویگ بےبی گرل‘ قرار دیا اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو پر ’باتھ روم سنگر اور ڈانسر‘ لکھا۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کےبارے میں یہ قیاس آریاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں تاہم، اداکارہ مہوش حیات نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

یاد رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلےاداکار فواد خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں فواد خان کے علاوہ مبینہ طور پر سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں کیونکہ وہ گزشتہ سال تھائی لینڈ میں ایک ’ہالی ووڈ سیریز‘ کی شوٹنگ کروارہی تھیں ثمینہ احمد کے بارے میں یہ خبر اُن کے شوہر، اداکار منظر صہبائی نے دی تھی۔
خبریں ہیں کہ معروف بھارتی ہدایتکار واداکار فرحان اختر بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود تھے جبکہ دو بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی مشہور پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے سیریز ’مِس ماروول‘ کے ان چار ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ سال مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے کیا تھا۔خیال رہے کہ ماروول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو سیریز ’مِس ماروول‘ میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔