پاکستان نے ازبکستان میں ہونیوالے چیس اولمپیاڈ ایونٹ میں اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے چیس اولمپیاڈ ایونٹ میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا۔
اولمپیاڈ سمرقند کے پہلے راؤنڈ میں بدھ کو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان مقابلہ شیدولڈ تھا لیکن پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا۔
چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ذیشان نقوی کا کہنا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی اور حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے۔
واضح رہے کہ ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں دنیا کے 203 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert