پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فعال کر دیا، وسیم عباسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافی وسیم عباسی کی خبر کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فعال کر دیا ہے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے خبر دی کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فعال کر دیا۔۔ حکام کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور حرمین کے دفاع کے لیے ہر طرح فعال ہے۔
اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو تو مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے، میرا خیال ہے وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ ہمارے اوپر لاگو ہوتا ہے اور ہم اپنا فرض ادا کریں گے۔
تفصیلات میں نہیں جا سکتا لیکن ہم مکہ معاہدے پر عمل کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی مزید شدت اختیار کرجاتی ہے اور لڑائی میں توسیع ہوتی ہے تو پاکستان اور ترکیہ واشگاف الفاظ میں عملی اور سفارتی طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حوثی سعودی عرب پر حملے کر رہے ہیں ایسی صورت میں ایران سائیڈ لے تو میری نظر میں عقل مندی والی بات نہیں ہوگی اور اس کے امکانات بھی بہت کم ہیں، ساتھ ہی پاکستان نے بھی پیغام بھجوا دیا ہے اور سعودی عرب نے بھی مطلع کیا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایک ایسی صورتحال میں جب ایران کی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ خلیج جنگ نازک امن کے ساتھ غیریقینی کے صورت حال پر کھڑی ہے تو ایسے میں ایک اور نیا محاذ کھولنا یا توسیع دینے کے بجائے دانشمندی کا تقاضا یہی ہے اس کو بڑھایا نہ جائے اور بڑے خلفشار میں تبدیل نہ کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert