4 گھنٹے مجھے اور ہمارے متعدد دوستوں کو حبس بےجا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا، سلمان اکرم راجا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 4 گھنٹے مجھے اور ہمارے متعدد دوستوں کو حبس بےجا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ چار گھنٹے مجھے، لطاسب ستی صاحب، اخلاق ستی صاحب اور ہمارے متعدد دوستوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
مقصد صرف اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنا تھا۔ عوام کا خوف فیصلہ سازوں سے عقل و فہم چھین چکا ہے۔ انسانی حقوق بے معنی ہو چکے ہیں۔ دوستوں کا نیک تمناوں کیلئے شکرگزار ہوں۔
چار گھنٹے مجھے، لطاسب ستی صاحب، اخلاق ستی صاحب اور ہمارے متعدد دوستوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ مقصد صرف اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنا تھا۔ عوام کا خوف فیصلہ سازوں سے عقل و فہم چھین چکا ہے۔ انسانی حقوق بے معنی ہو چکے ہیں۔ دوستوں کا نیک تمناوں…
— salman akram raja (@salmanAraja) September 17, 2026
یاد رہے سلمان اکرم راجہ کو آج اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اعجاز ستی، جو پولیس حراست میں جاں بحق ہوئے، ان کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
اس حوالے سے وزیراطلاعات کے پی شفیع جان نے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا کی گرفتاری کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اسلام آباد اور پنجاب میں جنازوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے؟ موجودہ مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک میں آئین، قانون اور بنیادی انسانی اقدار کو پامال کر دیا ہے۔ فارم 47 کے حکمران سیاسی انتقام میں بنیادی انسانی اقدار کو بھی فراموش کر بیٹھے ہیں،ان جعلی حکمرانوں کے غیر قانونی ہتھکنڈے قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، جنازے میں شرکت جیسے بنیادی انسانی اور سماجی حق پر قدغن ناقابل قبول ہے،وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو اپنے مظالم کا حساب دینا ہوگا۔
