قوم عمران وائرس سے نجات کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دے: حافظ حمداللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کہتے ہیں اومی کرون اور کروناوائرس سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے ۔ عمران نیازی خود تو آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوا،اب پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی آئی ایم ایف کے غلامی میں دیدیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے خوشیاں تو کیا زندگی چھین لی۔ گھروں میں لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں ۔ یہ فیصلے عمران خان آئی ایم ایف کے حکم پر کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا کارندہ ہے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک کی خودمختاری بھی آئی ایم ایف کے حوالے کردی ۔ عمران نیازی خود تو آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوا ۔ اب اس نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی آئی ایم ایف کے غلامی میں دیدیا۔

حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اومی کرون اور کروناوائرس سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے لہذا عمران وائرس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے ۔ قوم پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ دے تاکہ اس جان لیوا بیماری سے قوم نجات پاسکے۔

Recent Posts

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

3 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

8 mins ago

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago