کرپشن نے اداروں کو کھوکھلا کر دیا، پشتونوں کے وسائل پر قبضے اور مرکز کی زیادتیوں کے خلاف ہر پشتون کو آواز اٹھانی ہوگی: نواب ایاز جوگیزئی
مسلط کردہ پراکسیز اور فارم 47 کی غیر منتخب حکومتوں کی پالیسیاں نامنظور، جرگہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر سیاسی مزاحمت کا راستہ اپنائے گا

نواب ایاز خان جوگیزئی کے زیر صدارت ضلع کوئٹہ کا مشاورتی جرگہ، ورکنگ کمیٹی کی تشکیل، جلد ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کیا جائے گا
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کے زیر صدارت ضلع کوئٹہ کامشاورتی جرگہ شالکوٹ میرج ہال کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شروع میں نواب ایاز خان جوگیزئی، پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے مشاورتی جرگہ کو اپنے وطن میں درپیش صورتحال، سخت ترین بدامنی، تمام قومی اور صوبائی شاہراہیں سفر کے لیے غیر محفوظ ہونے، پشتونخوا وطن کے قومی معدنی،آبی اور جنگلی وسائل کو قبضہ کرنے کے لیے لوگوں کو اپنے آبائی وطنوں سے ہجرت کرنے پر مجبور کرنے کی جاری پالیسی کی مکمل وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ بنو جرگہ سے لیکر آج تک جنوبی پشتونخوا میں اضلاع اور ڈویژنز کی سطح پر جرگوں میں اعلامیوں، قراردادوں میں تمام وطن کے مسائل اور اس کا حل پیش کیا گیا تھا اور حکومت کی جانب سے عدم توجہی اور مسلسل نظر اندازی سے مسلسل پیچیدہ اورعوام محرومیوں سے دوچار ہیں۔ حکومتی سطح پر صوبہ اور مرکز کی جاری زیادتیوں کا ازالہ پشتونخوا وطن کے ہر فرد اور نوجوانوں کا مطالبہ بن چکا ہے اور فارم47کے زروزور ونیلامی کے غیر منتخب پارلیمنٹ،اسمبلیوں اور حکومتوں کی آئین وقوانین میں تبدیلی اور پشتونوں کے قومی خزانوں کو من مانے طریقے سے قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا ہر پشتون کی ذمہ داری اور فرض اولین ہے۔ انہوں نے معاشرے میں کرپشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے قیام کو 79برس ہوگئے ہیں جبکہ چین ہمارے بعدآزاد ہوا ہے۔ آج دنیا کی منڈی میں اشیاء ضرویارت کے استعمال میں جو بھی چیز دیکھتے ہیں اس پر میڈ ان چائنا لکھا ہوتا ہے۔ کسی نے چین کے وزیر اعظم سے پوچھا کہ ترقی کا راز کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین، وزراء کو پھانسی کی سزا دی۔ اگر واقعی ترقی کی بنیاد یہ ہے تو اس ملک میں ہر ادارے میں ملوث سرکاری ملزمان کو سزا دینی ہوگی جنہوں نے کرپشن سے اداروں کو کھوکھلا کردیا ہے اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ مشاورتی جرگہ نے اپنے ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کی جو اپنے ضلع سربراہ کے ماتحت کام کرے گی اور اگر حکومت نے جرگہ کے اعلامیے اور قراردادوں اور پشتونوں کے خلاف جاری یکطرفہ پن اور پشتونوں کو مزید ایک چوتھائی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی اور اپنے پراکسیز کے ذریعے امن خراب کرنے کے مکروہ غیر آئینی وغیر قانونی عمل کو بند نہیں کیا تو جرگہ ورکنگ کمیٹی اپنا آئینی سیاسی جمہوری لائحہ طے کرتے ہوئے جدوجہد کی راہ اپنائیگی جس کی تمام تر ذمہ مسلط غیر آئینی غیر جمہوری غیر منتخب ٹولے پر عائد ہوگی۔مشاورتی ورکنگ کمیٹی نے نواب ایاز خان جوگیزئی کو ورکنگ کمیٹی سے ایگزیکٹیوز کونسل مقرر کرنے کا اختیار دے دیا ہے اور نواب ایازخان جوگیزئی بہت جلد اس کا اعلان کرینگے اس کے بعد ایگزیکٹیو کونسل مختلف کاموں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے گی۔
