اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سے منی بجٹ بالآخر منظور ہو گیا ہے جس میں دیگر کئی اشیاءکے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر بھی نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں . ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق منی بجٹ میں لاگو کیے گئے نئے ٹیکسز کے بعد اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)مکمل تیار الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ساڑھے 12فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کرے گا .
مقامی سطح پر تیار ہونے والی1800سی سی طاقت کی حامل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ساڑھے 8فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے،
جو کہ فنانس بل 2021ءمیں ساڑھے 12فیصد تجویز کیا گیا تھا . تاہم 1801سی سی سے 2500سی سی مقامی تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس 12.75فیصد لاگو کیا گیا ہے . منی بجٹ میں حکومت کی طرف سے مقامی سطح پر تیار یا اسمبل ہونے والی گاڑیوں پر لاگو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی ترمیم کی گئی ہے . 1300سی سی گاڑیوں پر 2.5فیصد، 1301سے 2000سی سی گاڑیوں پر 5فیصد اور2001سی سی سے زائد طاقت کی حامل گاڑیوں پر 10فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی
. .