پہلی ملاقات ہی اسپتال میں ہوئی… شہزادی ڈیانا کے حوالے سے مشہور ڈاکٹر حسنات کون تھے اور اب کہاں ہیں؟

لندن (قدرت روزنامہ)شہزادی ڈيانا کا شمار اکیسویں صدی کے ان افراد میں کیا جاتا ہے جن کو اپنی زںدگی میں بھی عوام کی جانب سے بہت محبت اور مقبولیت ملی اور اس محبت کا سفر ان کی حادثاتی موت کے بعد بھی جاری اور ساری ہے اور ہر نسل ان سے جڑی ہر خبر اور ان کی کہانی کو جاننے کی خواہشمند ہے- یہی وجہ ہے کہ نیٹ فلیکس والوں نے ان کی زندگی کے حوالے سے کراؤن نامی ایک سیریز بنانے کا فیصلہ کیا جس میں ان کی زندگی کی کہانی کو ڈرامائی تشکیل دی جس کو عوام میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی- اب کراؤن نامی یہ سیریز اپنے پانچویں سیزن میں داخل ہو چکی ہے جس کے لیے پاکستانی اداکار ہمایو‎ں سعید کا انتخاب ڈاکٹر حسنات کے طور پر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہر فرد یہ جاننے کا خواہاں ہے کہ ڈاکٹر حسنات خان کون تھا اور اس کا شہزادی ڈیانا کی زندگی سے کیا تعلق تھا-

ڈاکٹر حسنات خان ڈاکٹر حسنات خان یکم اپریل 1958 کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ وہ چار بہن بھائيوں میں سب سے بڑے ہیں ۔ اور پیشے کے اعتبار سے ایف آر سی ایس ڈاکٹر ہیں جو کہ دل کے اور پھیپھڑوں کے مرض کے علاج کے ماہر سرجن مانے جاتے ہیں- اس کے علاوہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے بھی دور پار کے کزن ہیں- ڈاکٹر حسنات خان کی وجہ شہرت ڈاکٹر حسنات خان کا نام میڈيا کی خبروں کی زینت بننا 1995 میں شروع ہوا جب ان کا نام شہزادی ڈيانا کے ساتھ لیا جانے لگا ان دونوں کا تعلق دو سال تک جاری رہا- اس تعلق کے حوالے سے شہزادی ڈيانا کے قریبی دوست اور ساتھی ڈیبی فرانک کا یہ کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسنات خان جو دل کا ڈاکٹر تھا مگر یہ وہ شخص تھا جس نے ڈیانا کو بتایا کہ حقیقی محبت کیسی ہوتی ہے- شہزادی ڈیانا اور ڈاکٹر حسنات خان کا تعلق شہزادی ڈيانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان 1992 میں علیحدگی ہو چکی تھی اور ان دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں- ڈیانا کی پہلی ملاقات ڈاکٹر حسنات سے اس وقت ہوئی جب وہ اپنی کسی دوست کی عیادت کے لیے ہسپتال گئيں جہاں ان کا سامنا ڈاکٹر حسنات سے پہلی بار ہوا- اسی وقت سے ان دونوں نے ایک دوسرے سے ملنا جلنا شروع کر دیا اسی دوران 1996 میں شہزادہ چارلس اور ڈيانا کے درمیان باقاعدہ طلاق بھی ہو گئی-

جس کے بعد شہزادی ڈيانا اس بات کی خواہشمند تھیں کہ وہ ڈاکٹر حسنات سے شادی کر لیں- ان دونوں کا یہ تعلق دو سال تک چلا جس کو ڈیانا نے لوگوں کی نظر سے پوشیدہ ہی رکھا مگر اس دوران انہوں نے ڈاکٹر حسنات کا تعارف اپنے دونوں بیٹوں سے بھی کروا دیا تھا- مگر میڈيا کی طرف سے ڈالے جانے والے شدید دباؤ کے سبب ان دونوں کے درمیان کا یہ تعلق مسائل کا شکار ہو کر 1997 میں اختتام کو پہنچا- جس کے بعد فلم پروڈيوسر دودی الفیاد کے ساتھ شہزادی ڈيانا کے تعلق کا آغاز ہوا جو کہ ان کے ایکسیڈنٹ کے وقت بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈاکٹر حسنات آج کل کہاں ہیں ڈاکٹر حسنات نے 2006 میں افغان شہریت کی حامل ایک اٹھائيس سالہ دوشیزہ ہادیہ شیر علی سے شادی کر لی تھی ان کا یہ تعلق دو سال تک چلا اس کے بعد ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی- جس کے بعد ڈاکٹر حسنات نے سومی سہیل نامی ایک خاتون سے شادی کی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے- اگست سال 2013 کے خبروں کے مطابق ڈاکٹر حسنات خان انگلینڈ کے ایک ہسپتال باسیلڈن یونی ورسٹی ہاسپٹل میں دل کے ماہر ڈاکٹر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں-