علیزے شاہ زخمی ہوگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور متنازعہ اداکارہ علیزے شاہ زخمی ہوگئی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی شوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے صوفے سے ٹیک لگائے بیٹھی ہیں۔
View this post on Instagram
شلوار قمیز اور دوپٹے میں ملبوس علیزے کے ہاتھ میں ڈرامے کا اسکرپٹ دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ان کے ماتھے پر چوٹ پٹی بھی دیکھائی دے رہی ہے۔ شیئر کی گئی تصویر کی کیپشن میں بھی اداکارہ نے اپنے اسکرپٹ پڑھنے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔
اس حقیقت کے باوجود کہ علیزہ بالکل صحت مند دکھائی دے رہی ہے، پھر بھی ان کے مداح ان کے کمنٹ سیکشن میں ان سے یہ پوچھتے نظر آئے کہ ان کے سر پریہ چوٹ کیسے لگی
حالانکہ یہ بات یہاں بلکل واضح ہے کہ علیزے کی پیشانی پر لگی چوٹ پٹی ان کی شوٹنگ کے ایک مخصوص سین کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن کا سہارا لیتے ہوئے اداکارہ سے پوچھا کہ ‘یہ چھوٹے کیسے لگی’ اور ‘متے پر کیا ہوا ہے” وغیرہ۔