شائقین کیلئے خوشخبری۔۔پی ایس ایل 7 کا شیڈول جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔ پی ایس ایل 7ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے کہ2016 سے شروع ہونے والی لیگ کے اب تک مکمل ہونے والے 6 ایڈیشنز میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے،

ایونٹ کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جبکہ دوسرے ایڈیشن کا آغاز یو اے ای سے اور اختتام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہواتھا، یو اے ای سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کے دو ایلیمنٹرز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا گیا ، چوتھے ایڈیشن کا آغاز بھی متحدہ عرب امارات سے ہوا تاہم دوسرا مرحلہ کراچی میں منعقد ہوا، جہاں فائنل سمیت کُل 8 میچز کھیلے گئے جبکہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے ۔