شیخ رشید سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟دوستی کیسے ہوئی، حریم شاہ نے سارا قصہ سنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پہلی مرتبہ اپنی اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی دوستی کی ابتداء سے متعلق لب کشائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج کل حریم شاہ لندن میں موجود ہیں ، وہاں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ آج سے تقریباً چھ سات سال قبل ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں جس پر انہوں نے مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔
حریم نے دعویٰ کیا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال دیں۔ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ اس کے بعد شیخ رشید نے مجھے لاہور آنے کی دعوت دی اس کے علاوہ انہوں نے مجھے اپنی حویلی میں مدعو بھی کیا۔

یاد رہے حریم شاہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ یہ اعتراف کر رہی ہیں کہ وہ ایک بھاری رقم پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں اور انہیں کسی نے نہ ہی روکا اور نہ ہی پوچھا۔بعدزاں حریم شاہ کی ویڈیو پر ایف ایف آئی اے نے نوٹس لینے کا اعلان کیا جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو انہوں نے مذاق میں بنائی تھی، کچھ دیر بعد ٹک ٹاکر نے مذکورہ ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھی۔

Recent Posts

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

6 mins ago

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

13 mins ago

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

25 mins ago

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ…

29 mins ago

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری…

33 mins ago

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل…

35 mins ago