اداکارہ عائزہ خان کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ کی تصاویر شیئر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں، اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے۔ عائزہ خان کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ کے نام ایک پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔ دانش تیمور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ہمراہ سامنے کیک رکھے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ معروف اداکارہ عائزہ خان اپنی زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ نے فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی۔

دانش تیمور نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ سال گزرتے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ہماری محبت بھی بڑھتی جارہی ہے، میری زندگی میں آنے اور ہمیشہ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)


یاد رہے عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی، ان کے ہاں دو بچے حورین تیمور اور ریان خان ہے۔ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر تقریبا 10 ملین سے زائد فالوور ہیں۔