ذرا سی اسپغول کا استعمال آپ کی صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟ جانیں ماہرین کی رائے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طبی ماہرین اسپغول کو انسان کے لیے ایک بہترین دوا قرار دیتے ہیں جس کے بےانتہا فائدے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس کا طریقہ استعمال درست ہو- ماہرین کہتے ہیں کہ یہ کلونجی کی طرح دوسری مفید قدرتی دوائی ہے جو کہ آپ کو مختلف امراض سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
فوائد:
٭اسپغول قبض کے مرض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اسٹون کا اخراج کروانے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ٭ یہ ڈائریا کو ختم کرنے میں اہم ہے۔ اس سے جسم کو راحت ملتی ہے۔
٭ اسپغول خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انسولین کو برقرار رکھتا ہے۔ اور ساتھ ہی کولیسٹرول کو بڑھنے نہیں دیتا ہے۔
٭ بار بار بھوک لگنے سے نجات اور وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
٭ دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نقصانات:
٭ اسپغول کا چھلکا زیادہ کھانے سے جلد ہی بڑھاپا آسکتا ہے۔
٭ اس کو پانی کے ساتھ استعمال کریں، کیونکہ صرف اس کو پھانک لینے سے آپ کو دم گھٹنے کی بھی شکایت ہوسکتی ہے۔
٭ کمر اور جوڑوں کا درد اس کے زائد استعمال سے بڑھ سکتا ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔