اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یورک ایسڈ آج کل خواتین و مرد حضرات میں پھیلنے والا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے جس کو کم و بیش ختم تو نہیں کیا جاسکتا مگر اس کو کنٹرول کسی حد تک تو ہم ضرور کرسکتے ہیں۔۔
ماہرین کے مطابق: ”بہت زیادہ سرخ گوشت کا استعمال بھی یورک ایسڈ بڑھا دیتا ہے کیونکہ اس میں ایسے انزائمز شامل ہوتے ہیں جو کہ پیورائن کو توڑنے کا سبب بنتے ہیں۔”
• یورک ایسڈ کیا ہے؟
ہمارے جسم میں ایک نامیاتی مرکب پیورائن پایا جاتا ہے جب یہ ٹوٹتا ہے تو یورک ایسڈ بنتا ہے۔
پیورائن ہمارا میٹابولزم ہائی کردیتا ہے یہ وجہ بھی ہوتی ہے یورک ایسڈ بڑھنے کی۔
جب ہمارے گردے ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتے تو جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے یوں یورک ایسڈ بھی بڑھ جاتا ہے۔
• نقصانات:
اس کی وجہ سے گٹھنوں اور جوڑوں میں درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔
ہمارے گردے کمزور ہو جاتے ہیں۔
اس کی وجہ سے ذہنی امراض بڑھنے لگتے ہیں۔
دل کمزور ہو جاتا ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جوڑوں میں گاؤٹ کی خطرناک بیماری ہوجاتی ہے۔
بلڈ پریشر ہائی اور لو ہوتا رہتا ہے جس سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوجاتی ہے۔
• جوڑوں کے درد/ گاؤٹ کو ختم کرنے کے لئے کونسا جوس مفید ہے۔۔۔؟
ککڑی کے جوس میں جوڑوں کے درد یعنی گاؤٹ کا بہترین علاج ہے جو یورک ایسڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اجزاء:
2 چمچ اجوائن
1 ککڑی کے سلائس کٹے ہوئے
آدھا لیموں
1 انچ ادرک کا ٹکڑا
طریقہ:
1. تمام اجزاء کو اچھی طرح دھو کر صاف کریں۔
2. ککڑی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
3. اجوائن کو پیس لیں اچھی طرح۔
4. لیموں کو آدھے حصے میں کاٹ لیں۔
5. ادرک کو بھی کاٹ کر الگ کرلیں۔
6. بلینڈر میں تمام اجزاء ڈالیں۔
7. لیجئیے تیار ہے آپ کا زبردست سا ککڑی کا جوس۔۔۔
فوائد:
یورک ایسڈ کے کرسٹللائزیشن کو ختم کرنے میں ککڑی بہت فائدہ مند ہے۔
یہ جوس پرانے ٹاکسن کو بھی دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…