یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے کونسا جوس پینا آپ کی صحت کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یورک ایسڈ آج کل خواتین و مرد حضرات میں پھیلنے والا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے جس کو کم و بیش ختم تو نہیں کیا جاسکتا مگر اس کو کنٹرول کسی حد تک تو ہم ضرور کرسکتے ہیں . .


ماہرین کے مطابق: ''بہت زیادہ سرخ گوشت کا استعمال بھی یورک ایسڈ بڑھا دیتا ہے کیونکہ اس میں ایسے انزائمز شامل ہوتے ہیں جو کہ پیورائن کو توڑنے کا سبب بنتے ہیں . ''

• یورک ایسڈ کیا ہے؟
ہمارے جسم میں ایک نامیاتی مرکب پیورائن پایا جاتا ہے جب یہ ٹوٹتا ہے تو یورک ایسڈ بنتا ہے .
پیورائن ہمارا میٹابولزم ہائی کردیتا ہے یہ وجہ بھی ہوتی ہے یورک ایسڈ بڑھنے کی .
جب ہمارے گردے ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتے تو جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے یوں یورک ایسڈ بھی بڑھ جاتا ہے .

• نقصانات:
اس کی وجہ سے گٹھنوں اور جوڑوں میں درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے .
ہمارے گردے کمزور ہو جاتے ہیں .
اس کی وجہ سے ذہنی امراض بڑھنے لگتے ہیں .
دل کمزور ہو جاتا ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .
جوڑوں میں گاؤٹ کی خطرناک بیماری ہوجاتی ہے .
بلڈ پریشر ہائی اور لو ہوتا رہتا ہے جس سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوجاتی ہے .

• جوڑوں کے درد/ گاؤٹ کو ختم کرنے کے لئے کونسا جوس مفید ہے . . . ؟
ککڑی کے جوس میں جوڑوں کے درد یعنی گاؤٹ کا بہترین علاج ہے جو یورک ایسڈ کی وجہ سے ہوتا ہے .

اجزاء:
2 چمچ اجوائن
1 ککڑی کے سلائس کٹے ہوئے
آدھا لیموں
1 انچ ادرک کا ٹکڑا

طریقہ:
1. تمام اجزاء کو اچھی طرح دھو کر صاف کریں .
2. ککڑی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں .
3. اجوائن کو پیس لیں اچھی طرح .
4. لیموں کو آدھے حصے میں کاٹ لیں .
5. ادرک کو بھی کاٹ کر الگ کرلیں .
6. بلینڈر میں تمام اجزاء ڈالیں .
7. لیجئیے تیار ہے آپ کا زبردست سا ککڑی کا جوس . . .

فوائد:
یورک ایسڈ کے کرسٹللائزیشن کو ختم کرنے میں ککڑی بہت فائدہ مند ہے .
یہ جوس پرانے ٹاکسن کو بھی دور کرنے میں مدد دیتا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں