آنکھیں روشنی سے محروم، دل کلامِ الٰہی کے نور سے روشن مسجدِ نبویؐ میں بزرگ کی قرآن سے محبت نے دل چھو لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں مسجدِ نبویؐ کے اندر ریکارڈ کی گئی ایک انتہائی جذباتی اور ایمان افروز ویڈیو سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو چھو رہی ہے، ویڈیو میں ایک بزرگ، جو ظاہری طور پر آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں، اپنے دونوں ہاتھوں سے قرآن مجید اُٹھائے ہوئے ہے۔
یہ منظر مسجدِ نبویؐ کے اس حصے کا ہے جہاں قرآن مجید کے نسخے رکھنے والی الماریاں موجود ہیں۔ بزرگ وہاں بیٹھے ہیں اور بینائی نہ ہونے کے باوجود، وہ قرآنِ پاک کی جلد کو اپنے ہاتھوں سے چھو کر، اسے اپنے چہرے اور آنکھوں سے لگا رہے ہیں۔
یہ بزرگ اس بات کی واضح مثال ہیں کہ دنیا نہ دیکھ سکنے کے باوجود ان کا دل کلامِ الٰہی کے نور سے روشن ہے۔
اس روح پرور منظر کو دیکھ کر دنیا بھر کے مسلمان ان بزرگ کے جذبے اور عشق کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
