’’جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نواز شریف کے پائوں میں ہیں ‘طلال چوہدری کا شہباز گل کو جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے معاو ن خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جتنا مرضی تڑپیں اب نوازشریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دینگے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جتنا مرضی تڑپیں اب نوازشریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دینگے۔ انہوںنے کہاکہ عینکیں اتاریں اور ملک کے حالات دیکھیں نہ غریب کی روٹی ہے نہ پاکستان کی عزت۔ انہوںنے کہاکہ عینکیں لگانے سے کرتوت چھپ نہیں جاتے،جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نوازشرئف کے پاؤں ہیں ہیں،حکومت چلتی نہیں مگر

زبان بہت چلتی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ نواز شریف سے 3 مرتبہ ہسپتال میں ملا ہوں وہ منتیں کرتے تھے کہ انہیں جانے دیں، شریف فیملی ڈیل مانگ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کہیں شاپنگ نہیں کر رہے کہ ڈیل ملے گی، ہم نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں۔شہباز گِل نے کہا کہ نوازشریف کو فلائٹ میں بٹھا کر بھیجا جارہا ہے، وہ واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے، آپ کو ڈیل اور ڈھیل جتنی میسر آنی تھی آ گئی۔انہوںنے کہاکہ شریف فیملی کو ڈیل نہیں ملے گی، آپ کے سامنے عمران خان کھڑا ہے۔شہباز گِل نے بتایا کہ ڈیل مانگی جا رہی ہے کہ شہباز شریف، مریم کو بھی باہر جانے دیا جائے، شاہد خاقان یہاں رہیں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہم آپ کو ابلا ہوا آلو نہیں دیں گے، آپ چکن برگر مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہو گا، ہیرا پھیری سے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم کے نام پر فیصل آباد کے ساتھ مذاق کیا گیا۔شہباز گِل نے کہا کہ اب آپ کا مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مرے گا نہیں، پنجاب کی بیورو کریسی نے شروع میں ہمیں تنگ کیا تھا۔