شہزادہ ہیری کی برطانوی حکومت کو مقدمے کی دھمکی

لندن(قدرت روزنامہ) برطانوی شہزادے ہیری نے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمے کی دھمکی دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے وکیل کا کہنا تھاکہ برطانوی حکومت باڈی گارڈز واپس دے ورنہ عدالتی جائزہ چاہیں گے۔

شہزادہ ہیری اور وزرا کیدرمیان برطانیہ کی ہائی کورٹ میں عدالتی جنگ کے امکانات ہیں۔دوسری جانب عدالتی کارروائی کی دھمکی پر ملکہ برطانیہ کو پوتے شہزادہ ہیری کے ارادوں سے آگاہ کر دیا گیا ۔