خیبرپختونخوا میں کاروائیاں وہ لوگ کر رہے، جنہوں نے خان کی حکومت گرائی اور نااہلوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا، جنید اکبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کاروائیاں وہ لوگ کر رہے، جنہوں نے خان کی حکومت گرائی اور نااہلوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا، یہ لوگ ڈھکے چھپے نہیں، خود کو ملک کا دعویدار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو کاروائیاں ہو رہی ہیں یہ وہ ہی لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے خان صاحب کی حکومت گرائی یہ وہ ہی لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے الیکشن لوٹا یہ وہ ہی لوگ کر رہے ہیں جہنوں نے نااہلوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا یہ لوگ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، یہ لوگ خود کو اس ملک کا دعوے دار سمجھتے ہیں۔
جنید اکبر نے کہا کہ ان کے نزدیک جو ہم کہتے ہیں وہ ٹھیک ہے، اور جو ہماری پسند نہیں وہ چاہے قانون آئین ہو، وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے، ان رویو ں سے نفرت مزید بڑھے گی، میں ان کو بار بار سمجھاتا ہوں کہ بھٹو ایک نسل کا لیڈر تھا، ان کو ابھی تک ختم نہیں کرسکے، عمران خان تو تین چار نسلوں کا لیڈر ہے، آپ نے کتنے لوگوں کو توڑا، پارٹی بدلنے پر مجبور کیا، لوگوں کو نااہل کیا، کیا پی ٹی آئی کا گراف نیچے آیا؟پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف اوپر جارہا ہے۔
یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔
خیبر پختونخوا میں جو کاروائیاں ہو رہی ہیں یہ وہ ہی لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے خان صاحب کی حکومت گرائی یہ وہ ہی لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے الیکشن لوٹا یہ وہ ہی لوگ کر رہے ہیں جہنوں نے نااہلوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا یہ لوگ کسی سے ڈپے چھپے نہیں ہیں یہ لوگ خود کو اس ملک کا دعوے دار سمجھتے… pic.twitter.com/18VJjNx0pZ
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) September 22, 2026
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پنجاب سے 16 ہزار اور سندھ سے 2 ہزار اہلکاروں پر مشتمل بھاری نفری مانگ لی ہے۔ ذرائع جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کی ہدایت اور احکامات کے روشنی میں پی ٹی آئی کے27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پنجاب سے 16 ہزار اور سندھ سے 2 ہزار اہلکار مانگ لئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب اور سندھ سے 3 ڈی آئی جیز، 7 ایس ایس پیز اور 18 ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی انتظامات کیلئے 82 کروڑ 70 لاکھ روپے بھی مانگے ہیں، شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے اسلام آباد اور اٹک میں 2 ہزار سے زائد کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔ معلوم پوا ہےکہ 30 ہزار کے قریب اہلکاروں کو اٹک میں تعینات کیا جائے گا۔ حکمت بنائی گئی ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں گی۔
