این سی سی آئی اے نے جنید اکبرخان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا
بیان میں اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات کی گئی، بیان سے خوف و ہراس اورعوامی تحفظ کو خطرہ پیدا ہوا.ایف آئی آر کے مندرجات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی صدر خبیرپختون خواہ جنید اکبر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.
تھانہ این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں ایف آئی آر نمبر 152/2026 ریاست کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں جنید اکبر کی ویڈیو میں مبینہ دھمکی آمیز بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جنید اکبر کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 9، 10 اور 11 کے تحت درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ جنید اکبر کے بیان میں اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات کی گئی، بیان سے خوف و ہراس اور عوامی تحفظ کو خطرہ پیدا ہوا. ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر پر مبینہ طور پر اینٹی اسٹیٹ مواد اور بیانیہ پھیلانے کا الزام ہے، جنید اکبر نے مبینہ طور پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاﺅنٹ سے مواد شیئر کیا، ان کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کے تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار 5 سو فالوورز ہیں.
