چار لیگی ارکان کا خود کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھنا خوش آئند ہے، حماد اظہر

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے کہ نون لیگ کے4 ارکان اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ خوش آئندہے کہ نون لیگ کے 4 ارکان خود کو قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرات رکھتے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان 4 افراد کو اپنے عزم کا اظہار بند کمروں میں نہیں کھلے عام کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ 4 افراد ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟