سعید غنی کا ہتک عزت کا مقدمہ، حلیم عادل پر فرد جرم عائد
(قدرت روزنامہ)کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہتک عزت کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی پی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔
سعید غنی نے حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف دعوے دائر کر رکھے ہیں، عدالت نے 13 فروری کو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔