جان سینا نئی ویب سیریز میں سپر ہیرو کا کردار لینے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکن پروفیشنل ریسلر جان فلیکس انتھونی سینا بالمعروف جان سینا بالآخر اپنی نئی ویب سیریز میں ایک سپر ہیرو کا کردار لینے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم ریسلر سے اداکار بننے والے جان سینا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں مارویل فلمز اور ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس دونوں نے کئی بار انکار کیا۔
ایک حالیہ گفتگو کے دوران انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پیس میکر میں یہ کردار ملنے سے قبل انھیں متعدد سپر ہیرو رولز کے لیے مسترد کیا گیا تھا۔45 سالہ جان سینا جنہیں ایک عظیم پروفیشنل ریسلر مانا جاتا ہے اور انہوں نے پیشہ ورانہ ریسلنگ تاریخ میں رک فلیئر کے ساتھ زیادہ تر ورلڈ چیمپئن شپ میں کامیابیاں حاصل کیں۔
فلم میں مرکزی کردار ملنے کے حوالے سے جان سینا کا کہنا تھا کہ میں بتا نہیں سکتا کہ کتنی مرتبہ مجھے سپر ہیرو رول کے لیے مسترد کیا گیا، جن میں شازم بھی ایک ہے، میں شازم کے رول کے لیے کسی بچے کی طرح دلچسپی لے رہا تھا، لیکن پھر یہ کریکٹر زچاری لیوی کو دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں چند ایک مارویل کرداروں کے لیے بھی مسترد کیا گیا، لیکن میں نے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔