چمن اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 3.8 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی


زلزلے کا مرکز چمن کے قریب پہاڑی سلسلے میں واقع، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
چمن (ڈیلی قدرت) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب واقع پہاڑی سلسلے میں بتایا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert