پی آئی اے کے پائلٹ نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے جہاز اسلام آباد کی بجائے کہاں اتار دیا ؟ سواریاں منٹھار بسوں کی سواریوں کی طرح رُل گئیں پی آئی اے کے پائلٹ نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے جہاز اسلام آباد کی بجائے کہاں اتار دیا ؟ سواریاں منٹھار بسوں کی سواریوں کی طرح رُل گئیں

دمام (قدرت روزنامہ) پی آئی اے کے پائلٹ نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پرواز اڑانے سے انکار کردیا ، پائلٹ نے پرواز کو اسلام آباد لانے کے بجائے سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ پر اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پرواز اڑانے سے انکار کردیا
اور پرواز کو اسلام آباد کے بجائے دمام ایئرپورٹ پر اتار دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9754 گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئی، پریشان حال مسافروں نے جہاز کے اندر ہی پی آئی اے کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی سیفٹی کے لیے کپتان کا مکمل پرسکون اور آرادہ ہونا ضروری ہے، کپتان اور عملے کے آرام کے لیے بندوبست کردیا گیا تھا، اور پی کے 9754 کے مسافروں کو 24 گھنٹے تاخیر کے ساتھ گزشتہ رات 11 بجےاسلام آباد پہنچا دیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث ریاض سے اڑنے والی پرواز سعودی عرب کے شہر دمام میں اتاری گئی تھی، کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر جہاز کو اسلام آباد لے جانے سے انکار کردیا اور طیارے کا رخ اسلام آباد کے بجائے دمام کی طرف موڑدیا، جہاں مسافروں نے جہاز کے اندر شورشرابہ کرتے ہوئے جہاز سے اترنے سے انکار کردیا، اور صورتحال کشیدہ ہونے پر ریاض ایئرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کو طلب کرکے حالات کو قابو کیا گیا۔ دوسری جانب پی آئی اے تقریباً 5 ہزار ملازمین کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب ہوگئی ،قومی ائیرلائن میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 سے کم ہو کر صرف 260 رہ گئی، رواں سال مزید طیاروں کی آمد سے ملازمین کی شرھ 220 پر آجائے گی، ملازمین کی تعداد کم کرنے سے سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی، اس حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 4 سالوں کے دوران پی آئی اے نے اپنی افرادی قوت میں ہزاروں کی تعداد میں کمی لائی ہے ، سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی، 4837 ملازمین کی فراغت کے بعد اب قومی ائئرلائن کی افرادی قوت کی شرح بین الاقوامی تناسب کے برابر ہوگئی ہے ، ضرورت سے زائد سیاسی بھرتیوں کیلئے پہچانی جانے والی پی آئی اے کی افرادی قوت آج سے چند سال قبل تک بہت زیادہ تھی، سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی جو اب 2022 میں کم ہو کر صرف 260 رہ گئی ہے۔