ایشز سیریز، جشن میں شراب سے بچنے کے لیے عثمان خواجہ اسٹیج چھوڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دُور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بُلایا ، اور اُن کے ساتھ جشن منایا۔


آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ ‏کو شیئر کرتے ہوئے اس پر خوب تبصرے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ایشز سیریز میں عثمان خواجہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔