خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا
ریاض(قدرت روزنامہ) اپنے بیٹے کے مستقبل کے لیے تکلیف اور خوف کیملے جلے تاثرات میں ایک کویتی شہری نے اپنے بچے براک حسین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے پر خادم الحرمین الشریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں جاری علاج سے ان کا بیٹا صحت یاب ہوجائے گا . میڈیارپورٹس کے مطابق پانچ سالہ بچے کے بارے میں پتا چلا کہ وہ ایک نامعلوم بیماری کا شکار ہے .
والد کی اپیل کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے براک حسین کی علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی . براک کے والد نے خام الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی سخاوت کی تعریف کی اور بچے کے علاج میں معاونت کی ہدایت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا .
ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا صحت یاب ہو کرپوری زندگی خادم الحرمین کی پیشانی چومتا رہے تب بھی ان کا شکریہ ادا نہیں کیا جا سکتا . انھوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنا پیغام پہنچانے کے لیے سفارت خانے کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہوا اور دو ہفتوں کے اندر ان کے بیٹے کے سعودی عرب میں سفر اور علاج کی منظوری کا جواب موصول ہوگیا . انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ایک خواب کی طرح تھا لیکن خادم حرمین شریفین کے لیے یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اور یہ راحت ایسے وقت میں آئی جب بچے کے تمام علاج ناکام ہو گئے . ڈاکٹروں نے اسے ہدایت کی کہ وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے جائیں . اسے ایک ایک آکسیجن ٹیوب لگائی گئی .
. .