خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ریاض(قدرت روزنامہ) اپنے بیٹے کے مستقبل کے لیے تکلیف اور خوف کیملے جلے تاثرات میں ایک کویتی شہری نے اپنے بچے براک حسین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے پر خادم الحرمین الشریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں جاری علاج سے ان کا بیٹا صحت یاب ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پانچ سالہ بچے کے بارے میں پتا چلا کہ وہ ایک نامعلوم بیماری کا شکار ہے۔والد کی اپیل کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے براک حسین کی علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ۔براک کے والد نے خام الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی سخاوت کی تعریف کی اور بچے کے علاج میں معاونت کی ہدایت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا صحت یاب ہو کرپوری زندگی خادم الحرمین کی پیشانی چومتا رہے تب بھی ان کا شکریہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔انھوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنا پیغام پہنچانے کے لیے سفارت خانے کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہوا اور دو ہفتوں کے اندر ان کے بیٹے کے سعودی عرب میں سفر اور علاج کی منظوری کا جواب موصول ہوگیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ایک خواب کی طرح تھا لیکن خادم حرمین شریفین کے لیے یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اور یہ راحت ایسے وقت میں آئی جب بچے کے تمام علاج ناکام ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے اسے ہدایت کی کہ وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ اسے ایک ایک آکسیجن ٹیوب لگائی گئی۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

3 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

3 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

4 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

4 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

5 hours ago