حملے کا خطرہ ٹل گیا، 6 حوثی بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے دفاعی اور سکیورٹی اداروں نے متوقع خطرات ٹلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیان کے مطابق مقدس شہر مکہ مکرمہ، ساحلی شہروں جدہ اور ینبع، شمال مغربی علاقے تبوک اور طائف میں جاری کیا گیا ایمرجنسی ارلی وارننگ الرٹ اب ختم کر دیا گیا ہے اور تمام تر متوقع خطرات مکمل طور پر ٹل چکے ہیں۔
BREAKING: Saudi Arabia's Civil Defence says danger has now passed over Mecca, Jeddah and other areas
🔴 LIVE updates: https://t.co/bNp93du9HB pic.twitter.com/QjnSUTdJhh
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) September 24, 2026
عرب اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل تركی المالکی نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بالخصوص طائف اور ینبع کے علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے، تاہم سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 6 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جس سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن رہا۔
🔴 Saudi Arabia intercepted six ballistic missiles launched by the Houthis, the spokesman for the Coalition to Support Legitimacy in Yemen Major General Turki al-Malki says
🔴 Air defense interceptions thwarted attempts to target Taif and Yanbu, al-Malki says
🔴 The Houthis’… pic.twitter.com/3cioXTqm6A
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) September 24, 2026
عرب اتحاد کے ترجمان نے حوثی باغیوں کی اس بزدلانہ اور خطرناک پیش قدمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے اس قسم کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشیدگی کا انتہائی سختی اور حتمی قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
