صبور اور علی کی شادی پسند سے ہوئی ہے یا گھروالوں کی مرضی سے؟ اداکار نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ)صبور اور علی، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک نامور جوڑی ہے جو کہ رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہے۔ ان کا رشتہ گزشتہ سال طے پایا تھا جس کا باقاعدہ سوشل میڈیا پر اعلان کیا گیا تھا اور گزشتہ ہفتے ان کی شادی کی تمام تر تقریبات کا اختتام ہوا ہے۔
ان کے رشتے کے حوالے سے اداکار علی انصاری کا ایک پرانہ انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اور صبور کے رشتے کے متعلق انکشاف کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس انٹرویو کے دوران اداکار علی انصاری نے بتایا ہے کہ ان کا صبور کے ساتھ رشتہ مکمل طور پر گھروالوں کی مرضی سے ہوا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے رشتے کی بات میری طرف سے میری بہن مریم نے چلائی تھی جبکہ صبور کی طرف سے ان کی بڑی بہن اداکارہ سجل علی نے کی تھی۔
اس انٹرویو میں اداکار علی کی بہن اداکارہ مریم کو بھی موجود دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے اس سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا کہ صبور مجھے ہمیشہ سے بہت پسند تھی اور میں اس سے کہا کرتی تھی کہ تم میرے بھائی سے شادی کرلو۔
مریم نے بتایا کہ ایک دن سجل ہمارے گھر علی کے متعلق پوچھ گچھ کرنے آئی اور پھر بات رشتے تک پہنچ گئی ۔سوشل میڈیا صارفین اور مداح سمیت دیگر اداکار کا اندازہ تھا کہ شادی اور رشتہ دونوں کی پسند اور محبت سے ہوا ہے کیونکہ دونوں ہمیشہ ساتھ بہت خوش اور مطمئن نظر آتے تھے۔