سیاسی مخالفین نے ترقی کو صرف ایک ٹاؤن تک محدود رکھا تھا، اب ہر گاؤں اور دیہات میں تعمیر و ترقی ہو گی: میر علی حسن زہری

حب(ڈیلی قدرت) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز تحصیل دریجی کے علاقہ بہلور میں ایک شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر و ترجمان صدر پاکستان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میرعلی حسن زہری تھے ،جلسے گاہ پہنچنے پر میر علی حسن زہری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا ،اور انہیں بلوچی دستار و سندھی اجرک پہنا کر نکا خیر مقدم کیا گیا جلسے میں دریجی بہلور سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنمائ صاحب خان چھٹہ نے اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر منعقدہ شمولیتی جلسہ سے صاحب خان چھٹہ، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حب کے صدر محمد شریف پالاری ،تحصیل دریجی کے صدر جمیل احمد باریجہ ،وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب حاجی محمد عظیم سیاں،وڈیرہ احمد خان جمالی ، منور خاصخیلی ،بشیر احمد ،منیر خان جمالی ،عبدالرزاق چھٹہ ،ابراہیم چھٹہ ،عبدالحمید چھٹہ ،علی اصغر چھٹہ ،محمد اسماعیل و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرعلی حسن زہری کی دریجی میں انٹری دینے کے بعد کافی حد تک تبدیلی دیکھنے کو آرہا ہے مختلف قبائل و برادریوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات و لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور شمولیتوں کا جوق درجوق کا سلسلہ جار ی ہے جس سے سیاسی مخالفین کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین دریجی کے مظلوم عوام پر ظلم کرتے آرہے ہیں ان کے سامنے اب میر علی حسن جیسا نڈر لیڈر آیا ہے جس کی انٹری نے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن اب انکی یہ چالیں پرانی ہو چکی ہیں انھوں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب دریجی پیپلزپارٹی کا گڑھ بن جائے گا اور ہرطرف جئے بھٹو کی صدائیں گونج اٹھے گی انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین دریجی میں ترقیاتی کاموں کے دعوے کرتے تو ہیں لیکن ترقی صرف ایک ٹائون تک محدود ہے دیہاتوں اور گوٹھوں و گائوں میں ترقی کام نہیں ہوئے اب میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے بعض علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں انشائ اللہ میر علی حسن زہری دریجی کے ہر گٹھ ،گائوں دیہات میں ترقیاتی کام کروائیں گے اس موقع پر چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میر علی اکبر زہری ،چیئرمین ضلع حب جاوید جمالی، وائس چیئرمین کمال خان محمد حسنی ،چیئرمین حب گل حسن محمد حسنی، سابق وائس چیئرمین محمد یوسف بلوچ، کونسلر سیف اللہ شیخ ،چیئرمین عبد العزیز گرگناڑی،چیئر مین گڈانی وڈیرہ جان شیر جان بلوچ،انجینئر میر سعید احمد مینگل نصیر احمد بلوچ،کونسلر عثمان کوہ بلوچ،محمد جان مری ،غلام رسول شیخ عطا اللہ رونجھو۔،میر نوروز خان قلندرانی ،معشوق رند،رزاق لاسی،رفیق سیاپاد، کونسلر نواز دودا گل محمد پلال، طارق مینگل و دیگر موجود تھے۔
