احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں نیب اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت رینٹل پاورکیس میں بریت کی درخواست پر24 جنوری کو فیصلہ سنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاورکیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت میں سابق سیکریٹری شاہد رفیع کے نوڈیرو ٹو پاور پراجیکٹ میں بریت کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل کیے گئے۔

نیب نے اپنے دلائل میں شاہد رفیع کی بریت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بریت مسترد کی جائے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کیس میں نیب اور وکلاء کی دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ خبربھی پڑھیے:

سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کے پی ٹی کوآپریٹو سوسائٹی میں پلاٹس کی کم قیمت فروخت کے ریفرنس میں احتساب عدالت کراچی نے کامران مائیکل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت نے کامران مائیکل کی ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کردی۔

کامران مائیکل و دیگر کے خلاف ریفرنس زیرسماعت ہے۔

نیب نے کے مطابق کے پی ٹی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی کم قمت پرغیرقانونی طورپر16 پلاٹس الاٹ کیے گئے۔

نیب کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل نے تین کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ پر گیارہ کروڑ روپے رشوت لی۔