پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کرکٹرز بیس جنوری کو عمان میں مدمقابل ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کرکٹرز 20 جنوری کو عمان میں مدقابل ہوں گے . تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہدآفریدی، محمدیوسف ، شعیب اختر، مصباح الحق ،شعیب ملک ،کامران اکمل سمیت کئی دوسرے معروف کرکٹرز نے عمان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کی حامی بھر رکھی ہے .


لیگ 20سے 29 جنوری تک عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی . ایونٹ میں بھارتی مہاراجہ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی بھی ایک ٹیم ہوگی، پاکستانی اورسری لنکن کرکٹرز ایشیا ٹیم کاحصہ ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں