آزادی اظہار رائے سے متعلق روسی صدر کا بیان خوش آئند ہے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے۔

وزیراعظم پاکستان نے آزادی اظہار رائے سے متعلق روسی صدرکے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ولادی میر پیوٹن نےرسول اللہ ﷺسے متعلق مسلمانوں کے جذبات اورحساسیت کو سمجھا۔

انہوں نے کہاکہ صدر پیوٹن وہ پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مسلمانوں کے جذبات کے لیے ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید بتایاکہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر باہمی فائدہ مند تعاون پر آگے بڑھنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔

پیغمبر اسلام کی توہین اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے، پیوٹن
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں ایک سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی توہین اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔

روسی صدر کے بیان کے ردِ عمل میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس وقت بھی ٹوئٹ کرکے خیر مقدم کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ صدر پوٹن کا بیان ان کے اس پیغام کی توثیق کرتا ہے کہ پیغمبر اسلام کی توہین ‘اظہار رائے کی آزادی’ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم مسلمانوں، خاص کر مسلمان لیڈروں کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے غیر مسلم دنیا تک یہ پیغام پھیلانا چاہیے۔

Recent Posts

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

11 mins ago

چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے چاند کا اب تک کا سب…

14 mins ago

جسٹس بابرستار کےخلاف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کی تشکیل کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق ممکنہ طور پر…

27 mins ago

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

50 mins ago

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

1 hour ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔…

1 hour ago