مہنگائی کے اثرات آنا شروع۔۔۔سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور

(قدرت روزنامہ) مہنگائی کے اثرات سبزیوں پربھی ہونے لگے،،مٹن، بیف، چکن تو پہلے ہی غریب کی پہنچ سے دورتھا،ا ب سبزیاں بھی دور ہونے لگیں،، انتظامیہ سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی۔

جہاں ملک میں ہرچیزمہنگی ہوتی جا رہی ہے وہیں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پرمارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سرکاری نرخنامے جاری کئے جاتے ہیں لیکن انتظامیہ عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پیاز سرکاری قیمت35 روپے فی کلولیکن اوپن مارکیٹ میں 45روپے کلو میں فروخت ہورہا۔ آلو33روپے کی بجائے45 روپے، لہسن190 کی بجائے250 روپے فی کلو، ٹماٹر53 کی بجائے65 روپے فی کلومیں فروخت ہورہا ہے۔ادرک چائنہ 280 کی بجائے320، میتھی42 کی بجائے50 روپے فی کلو، بینگن سرکاری ریٹ47 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ مونگرے سرکاری ریٹ 100 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں130 روپے فی کلو، شملہ مرچ سرکاری ریٹ 140 لیکن اوپن مارکیٹ 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔۔ شہریوں کاکہناکہ سبزیوں کی قیمتیں جوسرکاری نرخناموں میں درج ہیں وہ بھی بہت زیادہ لیکن دکاندار من مانی قیمتوں پر فروخت کر رہےہیں۔۔۔