مہنگائی کے اثرات آنا شروع۔۔۔سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور

(قدرت روزنامہ) مہنگائی کے اثرات سبزیوں پربھی ہونے لگے،،مٹن، بیف، چکن تو پہلے ہی غریب کی پہنچ سے دورتھا،ا ب سبزیاں بھی دور ہونے لگیں،، انتظامیہ سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی .

جہاں ملک میں ہرچیزمہنگی ہوتی جا رہی ہے وہیں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے .

روزانہ کی بنیاد پرمارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سرکاری نرخنامے جاری کئے جاتے ہیں لیکن انتظامیہ عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے . پیاز سرکاری قیمت35 روپے فی کلولیکن اوپن مارکیٹ میں 45روپے کلو میں فروخت ہورہا . آلو33روپے کی بجائے45 روپے، لہسن190 کی بجائے250 روپے فی کلو، ٹماٹر53 کی بجائے65 روپے فی کلومیں فروخت ہورہا ہے . ادرک چائنہ 280 کی بجائے320، میتھی42 کی بجائے50 روپے فی کلو، بینگن سرکاری ریٹ47 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے . مونگرے سرکاری ریٹ 100 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں130 روپے فی کلو، شملہ مرچ سرکاری ریٹ 140 لیکن اوپن مارکیٹ 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے . . شہریوں کاکہناکہ سبزیوں کی قیمتیں جوسرکاری نرخناموں میں درج ہیں وہ بھی بہت زیادہ لیکن دکاندار من مانی قیمتوں پر فروخت کر رہےہیں . . .

. .

متعلقہ خبریں