پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 408 روپے 53 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
بین الاقوامی منڈیوں میں جمعے کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور قیمتی دھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مستقبل کے سودے 1.47 ڈالر کمی سے 93.14 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1.03 ڈالر کمی کے بعد 105.57 ڈالر فی بیرل پر طے پائے،سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔
سپاٹ گولڈ کی قیمت 17.41 ڈالربڑھ کر 4,292.43 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.68 ڈالر کے اضافے سے 64.68 ڈالر فی اونس ہو گئی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 9.50 ڈالر کمی کے بعد 518 ڈالر جبکہ گندم کی قیمت 15.25 ڈالر کمی سے 641.75 ڈالر فی بشل پر طے پائی۔اسی طرح کاٹن کی قیمت میں 0.55 ڈالر فی یونٹ کمی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت 17.41 ڈالربڑھ کر 4,292.43 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.68 ڈالر کے اضافے سے 64.68 ڈالر فی اونس ہو گئی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 9.50 ڈالر کمی کے بعد 518 ڈالر جبکہ گندم کی قیمت 15.25 ڈالر کمی سے 641.75 ڈالر فی بشل پر طے پائی۔اسی طرح کاٹن کی قیمت میں 0.55 ڈالر فی یونٹ کمی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert