مجھے لگ رہا ہے خیبرپختونخواہ میں واپسی کی حد عبور ہوچکی ہے،منیب فاروق

شاید اب پی ٹی آئی کی طاقتور حکومت نہ بچ سکے، اس کا تعلق لانگ مارچ یاسیاست نہیں ہوگی، بلکہ دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کا ایجنڈا ہوگا، صحافی منیب فاروق


لاہور(قدرت روزنامہ)صحافی منیب فاروق کا کہنا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے خیبرپختونخواہ میں واپسی کی حد عبور ہوچکی ہے، شاید اب پی ٹی آئی کی طاقتور حکومت نہ بچ سکے۔ اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ میری اسیسمنٹ غلط ثابت ہو، لیکن جو مجھے لگ رہا ہے خیبرپختونخواہ میں واپسی کی حد عبور ہوچکی ہے، مزے کی بات اس کا تعلق لانگ مارچ سے نہیں، اس کا تعلق قومی سلامتی اور دہشتگردی سے ہے، اس کا تعلق استعداد کار نہ بڑھانے سے ہے، اس کا تعلق اور چیزوں سے ہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت کا اپنا دفاع ہوگا، کہ ہم یہ یہ سب کررہے ہیں۔ مجھے لگتا تھا کہ گورنرراج ، ایمرجنسی یہ سب نہیں ہونا چاہیئے، اب جو کچھ ہوگا، اس صورتحال کی وجہ امن وامان ہوگا، اس میں لانگ مارچ اور سیاست نہیں ہوگی، اس کے اندر صرف ایک ایجنڈا ہوگا، وہ دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کا ایجنڈا ہوگا، چند دنوں میں خیبرپختونخواہ کے حوالے سے صورتحال واضح ہوجائے گی، شاید اب خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی طاقتور حکومت نہ بچ سکے۔
وہاں نیا سسٹم کیسا ہوگا، کیسے چلے گا ، اس کا ابھی کچھ پتا نہیں، لیکن سب کچھ آئین میں موجو دہے۔
اسی طرح اینکرپرسن کامران شاہد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی 4 اکتوبر تک وزارت اعلیٰ کے قائم رہنے سے متعلق بڑا سوال اٹھا دیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بریکنگ پیشرفت ہے، سوال یہ نہیں کہ 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ اہم سوال اب یہ سامنے آ رہا ہے، کہ کیا 4 اکتوبر کو سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوں گے یا نہیں؟ اسی طرح جیو نیوز کے نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ لانگ مارچ مئوخر کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ کیا پی ٹی آئی نے پس پردہ کسی حکومتی یقین دہانی کی وجہ سے ایسا کیا ہے؟ لانگ مارچ کی تیاری کے فقدان کی وجہ سے لانگ مارچ مئوخر کیا جارہا ہے؟

پی ٹی آئی ایک رہنماء نے لانگ مارچ مئوخر ہونے کی تصدیق کی لیکن لانگ مارچ کی تیاری کے فقدان کی تائید نہیں کی۔
۔بلکہ کہا کہ تیاری کا کوئی مسئلہ نہیں چاہتے ہیں ٹیسٹ میچ کھیلیں۔ 5اکتوبر عمران خان کی سالگرہ دن ہے، اس لئے اس دن کی علامتی اہمیت زیادہ ہے، جہاں پی ٹی آئی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ارادہ ظاہر کررہی ہے، وہاں پر ہمارے ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت کچھ اور ہی سوچ رہی ہے،اس حوالے سے مختلف ذرائع سے ہماری بات ہوئی ہے۔

فیصلہ سازوں کا کہنا ہے کہ اب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کرنا ہے تو کرے، لانگ مارچ ملتوی کرنا تو کرے، مسئلہ اب آگے بڑھ چکا ہے، مسئلہ اب قومی سلامتی کاہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ سہیل آفریدی اور ان کے ساتھی دہشتگردوں سے مل کر پاکستان کو کمزور کررہے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے، اس لئے اب فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert