ٹماٹر کا استعمال جگر کی شدید بیماریوں بالخصوص ”فیٹی لیور“سے بچاﺅ میں انتہائی مددگار
ٹماٹر میں”لائیکوپین“نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جگر کے خلیات کی حفاظت کرتا ہے.اٹالین وزارت صحت کے اشتراک سے طبی تحقیق

لاہور(قدرت روزنامہ)طبی سائنسدانوں اورماہرین غذائیت کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کا استعمال جگر کی شدید بیماریوں بالخصوص ”فیٹی لیور“سے بچاﺅ میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے.
اٹلی کی وزارت صحت کے اشتراک سے تیار کی گئی تحقیق طبی جریدے نیوٹرینٹس میں شائع ہوئی جس میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ ایسے افراد جو جو روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹماٹر کھاتے ہیں ان میں سے جگر پر چڑھی چربی حیرت انگیز طور پر کم ہوئی ٹماٹر میں ”لائیکوپین“نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جگر کے خلیات کی حفاظت کرتا ہے اور وہاں غیر ضروری چربی کے ذخیرہ ہونے کو روکتا ہے. تحقیق سے معلوم ہوا کہ باقاعدگی سے ٹماٹر کھانے سے جگر کی سوزش کم ہوتی ہے اور جسم کا میٹابولک سسٹم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے طبی ماہرین کے مطابق فیٹی لیور جیسی عام اور خاموش بیماری سے بچنے کے لیے مہنگی ادویات کے بجائے روزمرہ سلاد یا خوراک میں ایک خام یا پکا ہوا ٹماٹر شامل کرنا سب سے آسان اور موثر طریقہ ہے.
