PTIحکومت گرانے کا بیان!!! پوری( ن) لیگ مریم نواز کیخلاف اُٹھ کھڑی ہوئی،پھر کیا ہوا؟ شاہد خاقان عباسی نے اندر کی خبر دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کوئی بھی طریقہ استعمال کرکے حکومت گرانے کے بیان پر پوری مسلم لیگ (ن)کو اختلاف ہے کیونکہ انہی طریقوں کی وجہ سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں،جب یقین ہو نظام آئین کے مطابق ہے اس وقت عدم اعتماد

اس وقت لائیں گے، سودا کرکے ضمیر بیچ کے ڈیل کرکے اقتدار نہیں چاہتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہا رخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خرابی کی وجہ یہ ڈیلیں ہیں، ڈیلوں نے جو کچھ پاکستان کو دیا وہ سب کے سامنے ہے،نواز شریف کا ایک مطالبہ ہے حکومت گھر جائے اور شفاف انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز پارٹی کے کارکن ہیں لیڈر نواز شریف ہیں، خواجہ آصف کی بات درست ہے بیانیہ شہباز شریف کا چلے گا اور شہباز شریف کا بیانیہ وہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر الیکشن چوری ہوا ہے، جو بھی حکوت آئی عوام کی نمائندگی کیلئے نہیں آئی،خاص مقصد کیلئے لایا گیا۔ ای وی ایم الیکشن کے نظام کی تباہی ہے جب تک الیکشن چوری ہوں گے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کے 12 ارکان اجلاس میں نہیں تھے ان کی مجبوریاں تھیں جبکہ وزرا ء اور اتحادی منی بجٹ میں ووٹ دینے کو تیار نہیں تھے، جس دن بیساکھی ہٹے گی حکومت اکثریت کھو بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ بات کرنے کی واحد جگہ پارلیمان ہی ہے، لانگ مارچ مسائل کو اجاگر کرنے کا طریقہ ہے، عوامی اجتماع سے حکومت پر کوئی دبائو نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی نے مطالبہ نہیں کیا کہ نواز شریف واپس آئیں، ایاز صادق نے جو بات کی وہ ان کی سوچ میں ہوگی جب ایازصادق سے پوچھا کہ آپ نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق کیا بیان دیدیا تو جواب ملا سال تو نہیں بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے پاکستان میں گیس کم ہوتی جارہی ہے مگر ایل این جی چھوڑ کر فرنس آئل امپورٹ کرنا 100 فیصد کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں 18 لوگ ایسے ہیں جن کا کام صرف ٹی وی پر جھوٹ بولنا ہے، حکومت کا میڈیکل بورڈ یہاں ہے،مریض لندن میں ہے،نواز شریف ہسپتال میں داخل نہیں تھے اس لیے ویزے میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے۔