“وہ کہتے ہیں عمران خان مہنگائی ختم نہیں کرتا, کبھی سوچا بھی ہے کہ عمران خان خود کتنامہنگااورانمول ہے” عامر لیاقت حسین پھر بول پڑے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور ایسے میں اپوزیشن جماعتیں بھی اسے حکومت کیخلاف استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں لیکن اب اس بارے میں تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا موقف بھی آگیا .
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "وہ کہتے ہیں عمران خان مہنگائی ختم نہیں کرتا، مگر کبھی انہوں نے سوچا بھی ہے کہ عمران خان خود کتنامہنگااورانمول ہےلیکن وطن کی خاطر اپنے آپ کونہایت سستی بکاؤ اپوزیشن کے نشانے پررکھاہواہے ، یہاں تک کہ نیک وپارسابھابھی بھی پِس رہی ہیں" .
وہ کہتے ہیں عمران خان مہنگائی ختم نہیں کرتا!!وہ کیا مسئلہ ہے بعد میں عرض کرتا ہوں مگر
کبھی سوچا بھی ہے انہوں نے کہ عمران خان خود کتنامہنگااورانمول ہےلیکن وطن کی خاطراپنے آپ کونہایت سستی بکاؤ اپوزیشن کے نشانے پررکھاہواہے یہاں تک کہ نیک وپارسابھابھی بھی پِس رہی ہیں@ImranKhanPTI— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 16, 2022
عامر لیاقت کی اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ " عامر بھائی الفاظ کے ساتھ مذہبی معاملات میں کھیلا جا سکتا ہے معاشی معاملات میں نہیں" .
. .عامر بھائی الفاظ کے ساتھ مذہبی معاملات میں کھیلا جا سکتا ہے معاشی معاملات میں نہیں .
— Social Spy (@SocialxSpy) January 16, 2022