پی ٹی آئی قیادت نے لانگ مارچ کیلئے پارلیمنٹرینز اور اوورسیزپاکستانیوں سے کروڑوں روپے جمع کیے، ثمرہارون بلور کا الزام

لیکن اس کروڑوں روپے کے فنڈز کا مکمل حساب سامنے نہیں آیا، اوورسیز پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں 12 سے 13 کروڑ روپے جمع ہونے کے بعد اکاؤنٹ منجمد کر دیا اور لانگ مارچ بھی ملتوی ہوگیا، ن لیگی رہنماء کی گفتگو


پشاور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنماء ثمر ہارون بلور نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے لانگ مارچ کیلئے پارلیمنٹرینز اور اوورسیز پاکستانیوں سے کروڑوں روپے جمع کیے، لیکن اس کروڑوں روپے کے فنڈز کا مکمل حساب سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت نے انکشاف کیا تھا کہ 38 کروڑ روپے آئے ہیں، یہ پیسے بیرون ممالک سے آئے اور عمران خان کی رہائی مہم کیلئے آئے ہیں۔

پہلے تو جنید اکبر نے تقاریر کیں اور اپنے پارلیمنٹرینز سے پیسے مانگے، اپنے عہدیداروں سے پیسے مانگے وہ کتنے جمع ہوئے ہمیں نہیں پتا۔ان فنڈز کا ان سے کوئی حساب لے۔
لیکن اوورسیز پاکستانیوں سے ایک دن میں 12 سے 13 کروڑ روپے جمع ہوئے، یہ پیسے 24 گھنٹوں میں جمع ہوئے۔ بعد میں وہ اکاؤنٹ فریز ہوگیا۔ سلمان اکرم راجا نے ٹویٹ کردیا کہ میرا ان پیسوں کے ساتھ یا فنڈز کی کال کے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہے۔
وہ تو جب کال ہوئی تھی تب آپ کو روکنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے یہ پیسے کچھ پارلیمنٹرینز اور کچھ اوورسیز پاکستانیوں سے بٹورے اور پھر انہوں نے لانگ مارچ مئوخر کردیا۔
یاد رہے پی ٹی آئی کی قیادت نے لانگ مارچ کیلئے 27 ستمبر کی تاریخ کا اعلان تھا، لیکن کچھ سیاسی وجوہات کی بناء پر پئ ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے لانگ مارچ کی تاریخ مئوخر کرکے نئی تاریخ طے کردی۔ وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert