عطاء تارڑ جی! بالکل ان کی کوئی تیاری نہیں تھی، تبھی تو آپ کی تیاریوں نے فاشزم کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے، ارشاد بھٹی

اور واقعی یہ بزدل ہیں، تبھی تو جیلیں کاٹ رہے، آپ کی طرح بہادر ہوتے تو ڈیل کرکے جدہ یا لندن جاچکے ہوتے، آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے لانگ مارچ ختم نہیں ہوا، مئوخر ہوا ہے، تجزیہ کار ارشاد بھٹی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ عطاء تارڑ جی! بالکل ان کی کوئی تیاری نہیں تھی، تبھی تو آپ کی تیاریوں نے فاشزم کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدل لوگ ہیں، ان کی کوئی تیاری نہیں تھی، ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو۔ عطاء تارڑ جی بالکل ان کی کوئی تیاری نہیں تھی، تبھی تو آپ کی تیاریوں نے فاشزم کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے اور واقعی یہ بزدل ہیں، تبھی تو جیلیں کاٹ رہے، آپ کی طرح بہادر ہوتے تو کب کے ڈیل کر کے جدہ یا لندن جا چکے ہوتے اور آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ہمت کر کے باقی سڑکوں پر بھی کیلیں لگا لیں کیونکہ لانگ مارچ ختم نہیں ہوا، مئوخر ہوا ہے اور لانگ مارچ اب 4 اکتوبر کو ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ”کھودا پہاڑ نکلا چوہا“ثابت ہوا، سہیل آفریدی انتظامی سطح پر فارغ تھے اب سیاسی طور پر بھی فارغ ہیں. اسلام آباد میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی کوئی تیاری ہی نہیں تھی، 27 ستمبر کے مارچ کی تاریخ انہوں نے ہی دی تھی، سہیل آفریدی کی اپنی پارٹی پر ”رٹ“ ختم ہوچکی ہے، سہیل آفریدی اپنی انتظامی ساکھ بھی کھو چکے ہیں، پی ٹی آئی اتنی کمزور کبھی بھی نہیں تھی جتنی اب ہو چکی ہے. وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہیں، پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں، ہم ڈنکے کی چوٹ پرکہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، میں پاکستان کے لیے جان دینے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی یہ کہنے تک کو تیار نہیں، اگر 13سال میں دہشت گردی ختم نہ ہو سکی تو ان کو ملنے والے پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ خیبرپختونخوا میں جو پہلی صف میں ہیں وہ پولیس ہے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا. انہوں نے کہا کہ ہمارے پی ٹی آئی سے رابطے رہتے ہیں، سیاسی بہتری کی گنجائش رہتی ہے، گورنرراج کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert